🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) حتي برك: حتیٰ کہ وہ گر گیا، بعض نسخوں میں ہے۔ حتي برد یہاں...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
حتي برك:
حتیٰ کہ وہ گر گیا،
بعض نسخوں میں ہے۔
حتي برد یہاں تک کہ وہ ٹھنڈا پڑ گیا،
یعنی اس کو اتنا گہرا زخم لگ چکا تھا کہ اب اس کا زندہ رہنا ممکن نہ تھا،
آخری سانسوں پر تھا۔
(2)
هِل فَوق رَجُل قَتَلتُمُوه:
امام نووی نے معنی کیا ہے،
تمہارا مجھے قتل کرنا میرے لیے عار و ننگ کا باعث نہیں ہے،
یعنی لڑ کر مرنا شرم و عار کا باعث نہیں ہے۔
(3)
فَلَو غَيرَ اَكَّار قَتَلَني:
اے کاش مجھے ایک کسان کے علاوہ کوئی قتل کرتا۔
معاذ اور معوذ دونوں انصاری تھے اور انصار کاشت کار لوگ تھے،
جن کو عرب حقیر اور کم حیثیت خیال کرتے تھے،
اس لیے اس نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اے کاش مجھے میرے ہم پلہ قریشی قتل کرتے۔
فیصلہ کن وار کرنے والے تو حضرت معاذ بن عمرو بن جموح تھے،
لیکن اس پر وار کرنے میں معاذ اور معوذ دونوں بھائی ٹھیک تھے اور سر کاٹ کر لانے والے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلب معاذ بن عمرو بن جموح کو دی تھی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4662