🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) الخَمِيس: لشکر کو کہتے ہیں، کیونکہ وہ پانچ دستوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ مقدمه...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
الخَمِيس:
لشکر کو کہتے ہیں،
کیونکہ وہ پانچ دستوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
مقدمه (اگلا دستہ)
ساقه (پچھلا دستہ)
قلب (درمیانی دستہ)
ميمنة (دایاں بازو دستہ)
ميسرة (بایاں دستہ) (2)
غنوة:
قہر و جبر سے،
زقاق ج ازقه،
گلی کوچے۔
فوائد ومسائل:
آپ نے محرم 7ھ کے آخری ایام میں خیبر کا رخ کیا تھا اور خیبر آٹھ مضبوط اور مستحکم قلعوں پر مشتمل تھا،
ان کے علاوہ مزید قلعے اور گڑھیاں بھی تھیں،
اگرچہ وہ چھوٹی تھیں اور قوت و حفاظت میں ان قلعوں کے ہم پلہ نہ تھیں،
خیبر کی آبادی دو منطقوں میں بٹی ہوئی تھی،
ایک منطقے میں پانچ قطعے تھے اور دوسرے میں تین،
لڑائی پہلے منطقے میں ہوئی،
دوسرےمنطقے کے تینوں قلعے لڑنے والوں کی کثرت کے باوجود جنگ کے بغیر ہی مسلمانوں کے حوالے کر دیئے گئے،
تو جن ائمہ نے پہلے منطقہ کا لحاظ رکھا،
انہوں نے کہا،
خیبر بزور قوت،
جبراً فتح ہواہے اور جنہوں نے دوسرے منطقے کا لحاظ کیا،
انہوں نے کہا،
صلح سے فتح ہوا ہے اور غزوہ خیبر میں صرف وہ چودہ سو (1400)
صحابہ شریک ہوئے تھے،
جنہوں نے حدیبیہ میں درخت کے نیچے بیعت رضوان کی تھی اور معرکہ کا آغاز قلعہ ناعم پر حملہ سے ہوا تھا،
کیونکہ یہ یہود کی پہلی دفاعی لائن کی حیثیت رکھتا تھا اور اس میں مرحب نامی شہ زور اور جانباز یہودی موجود تھا،
جسے ایک ہزار مردوں کے برابر مانا جاتا تھا۔
تفصیل کے لیے دیکھئے،
الرحیق المختوم۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4665