🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مدینہ کے شمال کے علاوہ باقی اطراف لاوے کی چٹانوں، پہاڑوں اور باغات سے گھرے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مدینہ کے شمال کے علاوہ باقی اطراف لاوے کی چٹانوں،
پہاڑوں اور باغات سے گھرے ہوئے تھے،
اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہر اور تجربہ کار کمانڈر کی حیثیت سے خندق صرف شمال کی جانب کھدوائی کہ بڑا لشکر صرف ادھر ہی سے حملہ آور ہو سکتا ہے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر دس آدمیوں کو چالیس ہاتھ خندق کھودنے کا کام سونپا اور مسلمانوں نے پوری محنت اور دلجمعی سے خندق کھودنی شروع کر دی،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کام کی ترغیب بھی دیتے اور عملاً بھی اس میں پوری طرح شریک بھی رہتے تھے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4676