🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ ایک وقت ایسا تھا کہ : سیدنا ابن عباس رضی...
فوائد: مذکورہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ ایک وقت ایسا تھا کہ:
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:
”ہم سن کر قبول کر لیتے کہ یہ حدیث رسول ہے۔“
اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں چھوٹے تھے، بعد میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے احادیث سن کر کثیر الروایت بن گئے لیکن فرماتے ہیں:
جب سے لوگوں نے غلط روایات بیان کرنی شروع کر دیں ہم نے روایات کو سننا ہی چھوڑ دیا۔
مسلم شریف کے الفاظ ہیں:
«لم نأخذ من الناس إلا ما نعرف .» [مقدمه مسلم]
”ہم لوگوں نے سننا چھوڑ دیا مگر جس حدیث کو ہم پہچانتے ہیں۔“
مسند اسحاق بن راھویہ 17