🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) لَوْلَا أَنْ أَرُدَّهُ عَنْ نَتْنٍ يَقَعُ فِيهِ: اگر میں یہ خیال نہ کرتا کہ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
لَوْلَا أَنْ أَرُدَّهُ عَنْ نَتْنٍ يَقَعُ فِيهِ:
اگر میں یہ خیال نہ کرتا کہ میں اسے ناپسندیدہ امور اور کاموں سے باز رکھ سکوں گا (یعنی میرے جواب سے وہ حماقت میں مبتلا ہو کر ناپسندیدہ کاموں کا ارتکاب کرنے سے باز رہے گا)
تو میں اس کو جواب نہ لکھتا۔
(2)
لَا نُعْمَةَ عَيْنٍ:
اس کی آنکھوں کو مسرت حاصل نہ ہو،
یعنی میں نے اس کی آنکھوں کو مسرت بخشنے کے لیے جواب نہیں لکھوایا،
میرا مقصد صرف اس کو ناپسندیدہ کاموں سے روکنا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4688