🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو اپنا جانشین مقرر نہیں کیا تھا،
حضرت ابوبکر کی خلافت کی صورتحال ان کے فضائل میں آئے گی اس بات کی دلیل ہے کہ آپ نے اس کو امت کی صوابدید پر چھوڑ دیا تھا،
اس لیے امت کے اہل حل وعقد،
اپنے حالات اور ظروف کے مطابق اس کے لیے کوئی بھی طریقہ اختیار کر سکتے ہیں،
کسی ایک طریقہ کی پابندی لازم نہیں ہے۔
اور اس لیے فقہائے امت نے اس کے لیے کسی طریقہ کی تعیین نہیں کی ہے اور نہ کسی ایک طریقہ پر خیرالقرون میں عمل رہا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4714