حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو ظہر اور عصر میں قرأت کے متعلق تردد تھا...
فوائد: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو ظہر اور عصر میں قرأت کے متعلق تردد تھا لیکن ظہر اور عصر میں قرأت کرنا صحیح احادیث سے ثابت ہے،
جیسا کہ حضرت ابومعمر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نمازوں میں قرأت کیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: ہاں، میں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کرنے کو آپ لوگ کس طرح معلوم کر لیتے تھے؟ فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک کے ہلنے سے۔ [بخاري، كتاب الاذان، رقم: 761]

مسند اسحاق بن راھویہ 19