🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) خُطَمَة: بہت زیادہ توڑنے پھوڑنے والا، جو رعایا کے ساتھ نرمی، کی بجائے سختی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
خُطَمَة:
بہت زیادہ توڑنے پھوڑنے والا،
جو رعایا کے ساتھ نرمی،
کی بجائے سختی اور شدت سے پیش آئے اور ان کو ظلم وستم کا نشانہ بنائے۔
(2)
نُخَالة:
چھان بورا،
یعنی تو صحابہ میں سے کوئی مقام ومرتبہ نہیں رکھتا،
محض نکما اور ردی ہے،
جس کی کوئی حیثیت نہیں،
اس طرح ابن زیاد نے ان سے انتہائی ناشائستہ اور گستاخانہ انداز اختیار کیا،
تو انہوں نے انتہائی وقار اور متانت کے ساتھ بے باکانہ انداز میں پوچھا،
کہ کیا،
وہ لوگ جو تمام انسانوں میں برگزیدہ اور پسندیدہ تھے اور پوری امت کے پیشوا اور رہنما تھے،
جو بعد والے لوگوں کے لیے قدوہ اور نمونہ تھے،
ان میں کوئی نکما اور حقیر ہو سکتا ہے،
”یہ جنس تو بعد والے لوگوں میں پیدا ہوئی ہے،
اس لیے تم اپنا خیال کرو۔
“
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4733