🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، حکومت کا ملازم یا کارندہ صرف وہی مشاہرہ یا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
حکومت کا ملازم یا کارندہ صرف وہی مشاہرہ یا مراعات لے سکتا ہے،
جو حکومت نے خود دے دی ہیں،
اس سے زائد اگر وہ لیتا ہے،
تو اس کا محاسبہ ہو گا حتیٰ کہ مِخيط،
سوئی یا اس سے کم و بیش ناجائز فائدہ اٹھانا بھی خیانت ہے،
جس کے بارے میں قیامت کے دن جواب دینا ہو گا،
لیکن آج مسلمان حکمرانوں اور ان کے کارندوں یا ملازموں کو اس کی پرواہ نہیں ہے کہ وہ اپنے عہدہ سے کس قدر ناجائز مفادات اٹھا رہے ہیں اور انہیں ایک دن دربار الٰہی میں پیش ہو کر اس کا حساب و کتاب دینا ہو گا،
یہی حال ان لوگوں کا ہے،
جو قومی اور اجتماعی کاموں کے نام پر مال و دولت اکٹھی کرتے ہیں،
پھر اس کو شیر مادر سمجھ کر بغیر ڈکار لیے ہضم کر رہے ہیں،
اللہ تعالیٰ ہم سب کو احساس مسئولیت سے نوازے اور ان حرکات سے بچنے کی توفیق عنایت فرمائے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4743