شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: رسول، اللہ کا نمائندہ اور اس کا پیغام رساں ہوتا ہے، اس لیے اس کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
رسول،
اللہ کا نمائندہ اور اس کا پیغام رساں ہوتا ہے،
اس لیے اس کی اطاعت اللہ تعالیٰ کی اطاعت جیسا کہ قرآن مجید میں ہے،
﴿مَّن يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّـهَ﴾ جو رسول کی اطاعت کرتا ہے،
اس نے اللہ کی اطاعت کی،
نیز اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی اطاعت کا حکم دیا ہے،
لہٰذا رسول کی اطاعت اس کے حکم کی تعمیل ہے،
اسی طرح رسول اللہ کا مقرر کردہ امیر آپ ہی کی بات کا حکم دیتا ہے اور آپ نے اس کی اطاعت کا حکم دیا ہے،
اس لیے اس کی اطاعت رسول کی اطاعت ہے اور اس کی نافرمانی رسول کی نافرمانی ہے،
اس حدیث سے بھی یہ ثابت ہوتا ہے،
جس طرح رسول،
اللہ کی منشاء اور رضا کے بغیر کوئی حکم نہیں دیتا،
اس طرح امراء اور حکام بھی کتاب و سنت کو نظر انداز کر کے اپنی طرف سے کوئی حکم جاری نہیں کر سکتے،
اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو وہ اپنے مقام اور حیثیت سے تجاوز کرتے ہیں،
اس لیے ان کی بات نہیں مانی جائے گی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4747