🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث میں عبداللہ بن حذافہ سہمی کو دین کا معاون اور مددگار ہونے کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں عبداللہ بن حذافہ سہمی کو دین کا معاون اور مددگار ہونے کی حیثیت سے انصاری قرار دیا گیا ہے،
یا یہ واقعہ الگ ہے اور حضرت عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ تعالی عنہ کا واقعہ علیحدہ ہے،
جو سنن ابن ماجہ میں ابواب الجہاد حدیث نمبر 2893 میں بیان کیا گیا ہے،
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں،
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر،
حضرت علقمہ بن مجزز رضی اللہ تعالی عنہ کی سرکردگی میں بھیجا تھا،
اس کا ایک دستہ ان سے اجازت لے کر الگ ہو گیا،
جس کا امیر انہوں نے حضرت عبداللہ بن حذافہ سہمی کو بنا دیا،
میں بھی اس دستہ میں تھا،
راستہ میں ان لوگوں نے تانپے کے لیے یا کوئی چیز پکانے کے لیے آگ جلائی،
تو حضرت عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،
جن کی طبیعت میں مزاح تھا،
کہنے لگے،
کیا تم میری بات سننے اور ماننے کے پابند ہو،
ساتھیوں نے کہا،
کیوں نہیں،
تو حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا،
میں جو کچھ کہوں گا،
کرو گے؟ انہوں نے کہا،
ہاں،
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا،
میرا تمہیں تاکیدی حکم ہے کہ اس آگ میں چھلانگیں لگا دو،
تو کچھ لوگ کھڑے ہو گئے،
اور اس کے لیے تیاری کرنے لگے،
جب حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے سمجھا کہ یہ کود جائیں گے،
تو کہا،
رک جاؤ،
میں تو تمہارے ساتھ مذاق کر رہا تھا،
واپس آ کر ہم نے اس کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا،
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جو امیر تمہیں نافرمانی کا حکم دے،
اس کی بات نہ مانو۔
“
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4766