شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) جُنَّة: ڈھال، سپر۔ (2) يُقَاتَلُ مَن وَّرَائِه: اس کی پشت پناہی اور سرپرستی میں...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
جُنَّة:
ڈھال،
سپر۔
(2)
يُقَاتَلُ مَن وَّرَائِه:
اس کی پشت پناہی اور سرپرستی میں جنگ لڑی جاتی ہے۔
(3)
يُتَّقٰي بِهِ:
اس کے ذریعہ ظلم وستم سے امان اور بچاؤ حاصل کیا جاتا ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حاکم اعلیٰ اور امام اپنی رعایا کے مفادات کا محافظ و نگران ہے،
ان کو ہر قسم کے بیرونی اور اندرونی خطرات اور نقصانات سے بچاتا ہے،
دشمن کے حملہ سے بچاؤ اور حفاظت کی تدبیر اور انتظام کرتا ہے اور دفاعی انتظامات کرتا ہے،
سرحدوں کی حفاظت کرتا ہے اور اندرونی فتنہ و فساد اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ظلم و ستم سے بچاتا ہے،
اس کی ہیبت و دبدبہ کی بنا پر لوگ ایک دوسرے پر ظلم نہیں ڈھاتے اور اس کا کام یہ ہے کہ وہ لوگوں کو اللہ کی حدود کی پابندی کا حکم دے اور عدل و انصاف سے کام لے تاکہ وہ اللہ کے ہاں سرخرو ہو اور ثواب حاصل کرے،
اگر وہ اس کے خلاف ورزی کرتا ہے،
خود اسلامی حدود کو توڑتا ہے اور ظلم و ستم سے کام لیتا ہے،
تو اس سے اس کا مواخذہ ہو گا،
لیکن اس کے خلاف بغاوت نہیں کی جائے گی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4772