🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: تَسُوسُهُمُ الأَنبِيَاء: ان کے معاملات کی نگہداشت اور نگرانی انبیاء کرتے تھے اور ان کے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
تَسُوسُهُمُ الأَنبِيَاء:
ان کے معاملات کی نگہداشت اور نگرانی انبیاء کرتے تھے اور ان کے مفادات کے محافظ بھی تھے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
انسانوں کے دینی معاملات کی طرح،
ان کے دنیوی معاملات کے نگران اور محافظ بھی انبیاء ہوتے تھے،
دین اور دنیا میں امتیاز نہ تھا،
لیکن چونکہ آپ سے پہلے انبیاء کا سلسلہ جاری تھا،
اس لیے ایک نبی کی وفات کے بعد لوگوں کے دینی اور دنیوی امور کی دیکھ بھال اور نگرانی کے لیے اس کی جگہ دوسرا نبی آ جاتا تھا،
لیکن آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا،
کیونکہ آپ پر نبوت ختم ہو گئی ہے،
اس لیے آپ کے بعد خلفاء کا سلسلہ شروع ہوا،
جب ایک خلیفہ کے بعد (کیونکہ وہ فوت ہو گیا ہے)
دوسرے کی بیعت کر لی جائے،
تو اس کے بعد کسی اور خلیفہ کی بیعت نہیں کی جا سکتی،
جس سے معلوم ہوتا ہے،
مسلمانوں کا ایک ہی خلیفہ ہونا چاہیے اور پھر معروف میں اس کی اطاعت کرنی چاہیے،
اگر وہ کسی ایسی بات کا حکم دے،
جو رعایا کی طبیعت کے خلاف ہے،
یا کسی کی ذاتی رائے کے خلاف ہے،
تو اپنی طبیعت اور رائے کو نظر انداز کرنا ضروری ہے،
جبکہ حاکم کی بات شریعت کے خلاف نہ ہو اور اگر حاکم رعایا کے حقوق ادا نہیں کرتا،
تو اللہ تعالیٰ خود اس سے باز پرس کرے گا،
رعایا کو اس کے خلاف محاذ قائم نہیں کرنا چاہیے،
لیکن آج ہماری بدقسمتی ہے کہ ہر ایک حقوق کا مطالبہ کرتا ہے،
اپنے فرائض کی ادائیگی پر تیار نہیں ہے،
اس لیے مختلف طبقات میں طبقاتی جنگ میں جاری رہتی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4773