شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) يُصْلِحُ خِبَاءَهُ: اپنے خیمہ کو درست کرنے لگا۔ (2) يَنْتَضِلُ: تیراندازی کرنے لگا۔ (3)...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
يُصْلِحُ خِبَاءَهُ:
اپنے خیمہ کو درست کرنے لگا۔
(2)
يَنْتَضِلُ:
تیراندازی کرنے لگا۔
(3)
جَشَرِ:
ان مویشیوں کو کہتے ہیں،
جو چراگاہ میں چرتے ہیں اور وہیں رات گزارتے ہیں۔
(4)
الصَّلَاةَ جَامِعَةً:
سلف نے اگر کسی اہم کام کے لیے لوگوں کو جمع کرنا ہوتا،
تو وہ ان کلمات کے ذریعہ لوگوں کو بلاتے،
لیکن اسے مراد صبح کی اذان اور اقامت کے درمیان تثویب نہیں،
دوبارہ حي علي الصلوة،
حي الصلوة،
کہنے پر استدلال کرنا درست نہیں ہے،
کیونکہ نماز کے لیے تثویب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام سے ثابت نہیں ہے،
جبکہ دینی امور میں صلاح ومشورہ کرنے کے لیے الصَّلَاةَ جَامِعَةً کے ذریعہ لوگوں کو اکھٹا کرنا ثابت ہے،
کیونکہ جن لوگوں نے نماز کے لیے آنا ہے،
ان کے لیے آذان کافی ہے،
جنہوں نے نہیں آنا،
تشہد کے کلمات یا آج کل الصلوة والسلام عليك يا رسول الله کے کلمات،
ان کو مسجد میں نہیں لاسکتے،
اس لیے یہ کلمات لاحاصل ہیں۔
(5)
جُعِلَ عَافِيَتُهَا فِي أَوَّلِهَا:
آپ کی پیش گوئی کے مطابق امت کا ابتدائی طبقہ دین پر قائم رہا اور اس کو کوئی چیز دین پر عمل پیرا ہونے سے نہ روک سکی،
یہی معنی ہے کہ امت کی عافیت وسلامتی اس کے پہلے طبقہ میں ہے،
اس لیے پہلے تین قرون کو خیر القرون قرار دیا گیا،
کیونکہ مجموعی طور پر وہ دین پر قائم رہے۔
(6)
يُرَقِّقُ بَعْضُهَا بَعْضًا:
بعد والے فتنہ کے مقابلہ میں پہلا فتنہ ہلکا اور کم نقصان دہ محسوس ہوتا تھا۔
(7)
وَلْيَأْتِ إِلَى النَّاسِ الَّذِي يُحِبُّ أَنْ يُؤْتَى إِلَيْهِ:
لوگوں سے وہ یہ رویہ اور طرز عمل اختیار کرے،
جو ان سے اپنے لیے پسند کرتا ہے،
یعنی جس طرح دوسروں سے ہمدردی اور خیرخواہی اور اچھے طرز عمل کا خواہاں ہے،
اس طرح ان کے ساتھ،
ہمدردی وخیر خواہی کا رویہ اختیار کرے،
اگر آج ہمارا اس جامع نصیحت پر عمل ہوجائے،
تو ہمارے بہت سے مسائل خود بخود حل ہوجائیں،
اور ہم بے شمار مشکلات ومصائب سے چھٹکارا حاصل کرلیں۔
(8)
فَأَعْطَاهُ صَفْقَةَ يَدِهِ وَثَمَرَةَ قَلْبِهِ:
بیعت کے لیے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ پر رکھا ہے اور دل کی گہرائی سے تسلیم کیا ہے۔
(9)
فَاضْرِبُوا عُنُقَ الْآخَرِ:
دوسرے خلیفہ کی گردن ماردو،
اسے قتل کر دو۔
فوائد ومسائل:
هَذَا ابْنُ عَمِّكَ مُعَاوِيَةُ:
کہ تمہارے بقول پہلے خلیفہ کے بعد خلافت کا مدعی قابل قتل ہے،
تو پھر جب حضرت علی رضی اللہ عنہ خلیفہ بن چکے ہیں،
تو پھر معاویہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلاف جنگ کیوں لڑ رہے ہیں،
اس طرح اپنے لشکر اور حواریوں پر جو مال خرچ کر رہے ہیں،
وہ ناجائز طریقہ سے مال کھانا ہے اور ایک دوسرے کو قتل کرنے کا حکم دیتا ہے،
یہ اس سائل کا دعویٰ ہے،
حالانکہ حضرت معاویہ نے خلافت کا دعویٰ نہیں کیا،
بلکہ قاتلین عثمان کو اپنے حوالہ کرنے کی استدعا کی تھی اور قاتلین عثمان کی سازشوں کے نتیجہ میں اپنا دفاع کرنے کے لیے جنگ لڑنی پڑی تھی،
اس لیے وہ اپنے اجتہاد اور اپنی رائے کی روشنی میں اس لڑائی کو صحیح سمجھتے تھے اور اس کے لیے مال خرچ کرنا،
وہ ناجائز طریقہ سے مال کھانا قرار نہیں دیا جا سکتا،
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک خط لکھوا کر،
ملک کے اکناف واطراف میں نشر کردیا تھا،
جس میں لکھا،
ہمارا اور اہل شام کا مقابلہ ہوا اور یہ کھلی حقیقت ہے،
ہمارا رب ایک ہے،
ہمارا نبی ایک ہے،
اسلام کے بارے میں ہماری وحدت یکساں ہے،
اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایمان لانے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کرنے میں،
ہم ان سے بڑھ کر نہیں ہیں اور نہ وہ ہم پر اس میں فائق ہیں،
ہمارا معاملہ یکساں ہے،
مگر خون عثمان میں ہمارا اور ان کا اختلاف ہو گیا ہے اور ہم اس سے برئ الذمہ ہیں۔
(نہج البلاغۃج 2،
ص114۔
مع حواشی امام عبدہ،
بحوالہ رحماء بینھم ج4 ص183۔
یہی بات درۃ نجفیہ شرح نہج البلاغۃ ص 344 میں موجود ہے)
۔
اس لیے جب شاہ روم نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو ملانے کی خواہش کی،
کیونکہ ان کا اقتدار رومی سلطنت کے لیے خطرہ بن چکا تھا اور شامی فوجیں اس کی افواج کو مغلوب کر کے ذلیل کرچکی تھیں،
تو وہ ایک بڑی فوج کے ساتھ ایک قریبی علاقہ میں آیا اور حضرت معاویہ کو تعاون کی پیش کش کی،
تو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے اسے خط لکھا:
اللہ کی قسم! اگر تو نہ رکا اور اے لعین،
تو اگر اپنے ملک واپس نہ گیا،
تو میں اور میرے چچا زاد دونوں آپس میں مل جائیں گے اور تجھے تیرے تمام قلمرو سے خارج کر دیں گے۔
(البدایۃ والنھایۃ ج 8 ص 119)
۔
اور حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے سائل کو حضرت معاویہ کی اطاعت کا حکم اس لیے دیا،
کیونکہ 40ھ میں حضرت علی اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہما میں صلح ہو گئی تھی اور دونوں نے فوجیں ایک دوسرے کے مقابلہ میں واپس بلالی تھیں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے شام کا علاقہ حضرت معاویہ کے حوالہ کردیا تھا،
(البدایۃ والنھایۃ،
ج7،
ص322۔
تاریخ طبری،
ج،
6 ص 81،
سن40ھ)

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4776