🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً: جس طرح اہل جاہلیت کسی امام کو تسلیم نہیں کرتے تھے، ہر...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً:
جس طرح اہل جاہلیت کسی امام کو تسلیم نہیں کرتے تھے،
ہر قبیلہ اپنی جگہ خود مختار تھا،
اس طرح امام کی اطاعت سے نکل کر مسلمانوں کی جماعت سے الگ ہونے والا انسان جاہلیت کی موت مرتا ہے کہ اس نے کسی کے اقتدار واختیار کو تسلیم نہیں کیا،
ان حدیثوں سے یہ بات واضح ہے کہ امام سے مراد صاحب اقتدار واختیار ہے،
آج کل کے ہر امام اور امیر کو یہ مقام حاصل نہیں ہے،
وگرنہ بعد میں جماعت بنانے والا واجب القتل ٹھہرے گا۔
(2)
لَايَتَحَاش يا لَايَتَاحَشيٰ:
اس سے پرہیز اور صرف نظر نہیں کرتا،
اس کو قتل کرنے کوکوئی اہمیت نہیں دیتا۔
(3)
لَيْسَ مِنِّي:
وہ مجھ سے نہیں،
میں اس سے برأت کا اظہار کرتا ہوں،
کیونکہ اس نے میرا طریقہ اور میری راہ کو چھوڑ دیا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4789