🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) هَنَات وَهَنات: هَنة کی جمع ہے، ہر ناپسندیدہ اور مکروہ کام پر اس کا...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
هَنَات وَهَنات:
هَنة کی جمع ہے،
ہر ناپسندیدہ اور مکروہ کام پر اس کا اطلاق ہوتا ہے۔
(2)
كَائِنا من كَانَ:
کتنے ہی جاہ ومرتبہ اور شہرت کا مالک ہو،
اس کو اڑا دو۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ امت کی وحدت و یگانت کا معاملہ انتہائی اہم ہے،
اس کو برقرار رکھنے کے لیے ظالم و فاسق حکمران کو برداشت کیا جائے گا اور امت میں تفریق پیدا کرنا اتنا سنگین اور ناقابل معافی جرم ہے کہ اگر کوئی بہت بڑی حیثیت اور مقام و مرتبہ والا بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا،
تو اس کو باز رکھنے کے لیے اگر اس کو قتل بھی کرنا پڑے تو اس سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4796