🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بیعت رضوان یا اصحاب شجرہ کی تعداد چودہ سو (1400) تھی، جیسا کہ خیبر کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بیعت رضوان یا اصحاب شجرہ کی تعداد چودہ سو (1400)
تھی،
جیسا کہ خیبر کے حصوں کی تقسیم سے معلوم ہوتا ہے،
لیکن چونکہ ان کو گنا نہیں گیا تھا،
اس لیے اندازہ لگاتے ہوئے،
عام طور پر حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے چودہ سو کہا اور بعض دفعہ پندرہ سو کہہ دیا اور حضرت عبداللہ بن اپنے اندازہ کے مطابق تیرہ سو کہہ دیا،
یہ اپنے اپنے اندازے کا اختلاف ہے،
کیونکہ اندازے میں کمی و بیشی ہو جاتی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4815