🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بیعت رضوان اس شرط پر لی گئی تھی، کہ کوئی راہ فرار اختیار نہیں کرے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بیعت رضوان اس شرط پر لی گئی تھی،
کہ کوئی راہ فرار اختیار نہیں کرے گا اور اس کا مقصد یہی تھا،
ہم جان قربان کر دیں گے،
لیکن بھاگیں گے نہیں،
اس لیے بعض صحابہ کرام نے الفاظ کا لحاظ رکھتے ہوئے کہا،
ہم نے موت پر نہیں،
فرار نہ اختیار کرنے پر بیعت کی تھی،
لیکن بعض نے انجام یا نتیجہ اور مقصد کا لحاظ کرتے ہوئے یہ کہا،
کہ ہم نے موت پر بیعت کی تھی کیونکہ جب مقابلہ میں ڈٹ جانا ہے اور ہر قسم کے حالات پر صبر کرنا ہے،
تو اس کا انجام موت بھی ہو سکتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4824