شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: فتح مکہ کے بعد اسلام کے غلبہ کی بنا پر، مکہ یا دوسری جگہوں سے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
فتح مکہ کے بعد اسلام کے غلبہ کی بنا پر،
مکہ یا دوسری جگہوں سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ آنے کی ضرورت نہیں ہے،
کیونکہ اسلام کے غلبہ و اقتدار کی بنا پر اب مسلمان اپنی اپنی جگہ،
اپنے اپنے قبائل میں رہ کر دین پر کھلے بند عمل کر سکتے ہیں،
لیکن جہاد کے لیے نکلنے کی ضرورت باقی ہے اور نیک نیت کے ذریعہ بھی انسان ثواب حاصل کر سکتا ہے،
اب جس علاقہ پر دشمن چڑھائی کرے،
اس ملک کے تمام مسلمانوں پر جہاد کرنا فرض عین ہے،
عذر والوں کے سوا کوئی مسلمان اس سے مستثنیٰ نہیں ہے،
لیکن اگر دوسرے مسلمان ملک پر یا مسلمانوں پر حملہ ہو اور وہ خود اپنا دفاع نہ کر سکتے ہوں،
تو پھر ان کا دفاع کرنا فرض کفایہ ہے،
اگر کوئی بھی ان کی مدد نہیں کرے گا،
تو سب گناہ گار ہوں گے،
اگر بقدر ضرورت ان کی مدد کا انتظام کریں گے،
تو گناہ سے بچ جائیں گے،
(شرح السنة،
ج: 1،
ص 374۔
)

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4829