حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد و مسائل ➊ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا دخول جنت کے لیے ایمان شرط ہے، اگر ایمان نہ...
فوائد و مسائل
➊ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا دخول جنت کے لیے ایمان شرط ہے، اگر ایمان نہ ہوگا تو جنت نصیب نہیں ہو گی۔
➋ یہ بھی معلوم ہوا کہ باہمی محبت ایمان کی تکمیل کا ذریعہ ہے، لہذٰا وہ کام کرنے چاہئیں جو ایمان کی تکمیل کا ذریعہ بنیں اور جن سے آپس میں محبت پیدا ہو۔ اور ان کاموں سے بچنا چاہئے جن کی وجہ سے آپس میں نفرت، حسدد و بغض پیدا ہوتا ہے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”آپس میں ہدیہ لیا دیا کرو، اس سے باہمی محبت پیدا ہو گی۔“ [ادب المفرد للبخاري، رقم: 594]
➌ مذکورہ بالا حدیث میں ایک دوسرے کو السلام علیکم کہنے کی بھی اہمیت ثابت ہوتی ہے کہ اس کی وجہ سے آپس میں محبتیں پیدا ہوتی ہیں اگر آپس میں محبت ہو گی تو صحیح مسلمان بنیں گے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 23