🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: صلح حدیبیہ کے بعد، جب مسلمان عورتوں کے لیے، مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
صلح حدیبیہ کے بعد،
جب مسلمان عورتوں کے لیے،
مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ پہنچنے کا راستہ کھلا،
کیونکہ وہ واپسی کے معاہدے میں داخل نہ تھیں،
یا اللہ تعالیٰ نے ان کو مستثنیٰ کرنے کا حکم دیا اور کافروں نے بھی اس پر کوئی اعتراض نہ کیا،
تو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا،
ان کے ایمان کا جائزہ لیں،
کہ کیا وہ واقعی صرف اللہ اور اس کے رسول کی خاطر ہجرت کر کے آئی ہیں،
یا اس کا پس منظر خاوند سے نفرت،
کسی سے عشق یا دنیا کی لالچ ہے،
اگر وہ ایمان میں پختہ اور مضبوط ہیں،
ہجرت صرف اللہ اور اس کے رسول کی خاطر ہے،
تو ان کو بیعت کر لیں اور بیعت کی شروط بھی بیان کر دی گئیں جو عورت ان شروط کا اقرار کر لیتی،
وہ امتحان میں کامیاب ٹھہر جاتی اور آپ اس سے،
ہاتھ میں ہاتھ لیے بغیر زبانی کلامی بیعت لے لیتے اور اسے جانے کا حکم دیتے،
اگر رسول اللہ،
غیر محرم عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتے تھے،
تو امتیوں کو اس کی اجازت کیسے مل سکتی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4835