حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج : [صحيح مسلم 6751] فقہ الحدیث : ➊ عقیدہ تقدیر برحق ہے۔ ➋ ہر چیز اپنے وجود سے...
تخریج:
[صحيح مسلم 6751]
فقہ الحدیث:
➊ عقیدہ تقدیر برحق ہے۔
➋ ہر چیز اپنے وجود سے پہلے اپنے خالق اللہ تعالیٰ کے علم و مشیت میں ہے۔
➌ ہر مخلوق کو وہی چیز حاصل ہوتی ہے جو اس کی تقدیر میں لکھی ہوئی ہے۔
➍ یہ صحیح حدیث موطا الامام مالک روایۃ یحییٰ [899/2 ح 1728] ، روایتہ عبدالرحمٰن بن القاسم بتحقیقی [187] میں بھی موجود ہے اور امام مالک کی سند سے امام مسلم نے اپنی کتاب صحیح مسلم میں روایت کی ہے۔
➎ موطأ امام مالک اور صحیح مسلم میں اس حدیث کے ساتھ یہ اضافہ بھی ہے کہ طاؤس الیمانی رحمہ اللہ نے فرمایا:
”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی ایک جماعت کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ہر چیز تقدیر سے ہے۔“
➏ عاجزی سے مراد دنیاوی عاجزی یا بقول بعض: نافرمانی ہے اور دانائی سے مراد دنیاوی دانائی یا اللہ ورسول کی اطاعت ہے۔ «والله اعلم»
➐ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا:
«العجز والكيس بقدر» ”عاجزی اور دانائی تقدیر سے ہے۔“ [كتاب القدر للامام جعفر بن محمد الفريابي: 304 وسنده صحيح]
➑ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ تقدیر کے منکر کا جنازہ نہیں پڑھنا چاہئیے اور نہ اس کے پیچھے نماز پڑھنی چاہیئے۔ دیکھئے: [کتاب السنة للخلال: 948 وسندہ صحیح]

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 80