🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: 1۔ تَضَمَّنَ الله اور تَكَفَّلَ الله کا معنی ہے کہ اللہ اس کا ضامن اور...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
1۔
تَضَمَّنَ الله اور تَكَفَّلَ الله کا معنی ہے کہ اللہ اس کا ضامن اور کفیل ہے۔
(2)
فَهُوَ عَلي ضَامِن:
وہ میری ذمہ داری اور ضمان میں ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
اگر انسان جہاد میں صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے،
رسول نے جو جہاد کے فضائل بتائے ہیں،
ان کو دل کی گہرائی سے تسلیم کرتے ہوئے نکلتا ہے،
تو شہادت کی صورت میں وہ جنتی ٹھہرتا ہے اور واپسی کی صورت میں محض اجر یا غنیمت دونوں سے حصہ پاتا ہے اور اگر اسے زخم لگتا ہے،
تو وہ قیامت کے دن زخمی حالت میں اٹھے گا،
اس کے زخم سے خوب بہہ رہا ہو گا،
جس کی خوشبو کستوری کی طرح ہو گی اور شہادت اس قدر بلند مرتبہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بار بار حاصل ہونے کی تمنا اور آرزو کی،
حالانکہ دنیوی مشکلات اور مصائب سے گھبرا کر موت کی خواہش کرنا جائز نہیں ہے،
مقصد یہ ہے کہ شہادت کی آرزو کی صورت میں انسان اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دین کی سربلندی اور دشمن سے مسلمانوں کے دفاع اور تحفظ کا باعث بنتا ہے،
دشمن کی کامیابی کا خواہاں نہیں ہوتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4859