🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جو انسان کسی ایسے انسان کو سامان حرب خرید کر دیتا ہے، جو جہاد میں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جو انسان کسی ایسے انسان کو سامان حرب خرید کر دیتا ہے،
جو جہاد میں حصہ لینا چاہتا ہے،
تو یہ چونکہ اس کے جہاد میں حصہ لینے کا سبب اور واسطہ ہے،
اس لیے اس کو بھی جہاد میں شرکت کرنے والوں کی طرح اجرو ثواب حاصل ہو گا،
اس طرح جو انسان مجاہد کے گھر والوں کی ضروریات پوری کرتا ہے،
ان کے کام کاج کرتا ہے،
وہ بھی اس کی نیابت کرکے اس کو گھر کی فکر سے بے نیاز کرتا ہے تاکہ وہ جہاد میں یکسوئی سے حصہ لے سکے،
اس لیے،
اس کو بھی اجرو ثواب حاصل ہوگا،
لیکن ہر ایک کو ثواب اپنے اپنے عمل کے مطابق ملے گا،
سب کا ثواب برابر نہیں ہوگا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4903