🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جس طرح انسان اپنی ماں کی عزت واحترام کرتا ہے، اسے نظر بد سے نہیں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس طرح انسان اپنی ماں کی عزت واحترام کرتا ہے،
اسے نظر بد سے نہیں دیکھتا اور اس کے ساتھ قابل اعتراض خلوت و گفتگو نہیں کرتا اور اس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتا ہے،
اس کی ضروریات کو پوری کرتا ہے،
تو جہاد سے پیچھے رہ کر مجاہدین کی نیابت کرنے والوں کو ان کی بیویوں کے ساتھ اپنی ماؤں والا طرز عمل اختیارکرنا ہوگا اور اگر کوئی انسان خیانت کا مرتب ہوگا،
ان کی عزت و ناموس پامال کرے گا،
یا مالی خیانت کرے گا،
تو یہ اس قدر سنگین جرم ہے کہ مجاہد کو اس خائن کی تمام نیکیاں لینے کا اختیار ملے گا اور وہ اس کی کوئی نیکی چھوڑنے کا روادار نہیں ہوگا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4910