🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یہ بئر معونہ کا واقعہ ہے، کہ ابو براء عامر بن مالک جو ملاعب الاسنۃ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہ بئر معونہ کا واقعہ ہے،
کہ ابو براء عامر بن مالک جو ملاعب الاسنۃ کے نام سے معروف تھا،
آپ نے اس کے کہنے پر ان مسلمانوں کو قرآن و سنت کی تعلیم دینے اور کافروں میں تبلیغ کرنے کے لیے،
ستر قراء کو روانہ فرمایا،
حضرت حرام بن ملحان آپ کا خط لے کر ابو براء عامر کے بھتیجے عامر بن طفیل کے پاس گئے،
اس نے کچھ دیکھے بغیر ہی ان کو شہید کر دیا اور اپنی قوم کو ان مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لیے پکارا،
لیکن انہوں نے ابو براء کے عہد کی بنا پر اس کی بات ماننے سے انکار کر دیا،
تو اس نے بنو سلیم کے قبائل عصیہ،
رعل اور ذکوان کو بلایا،
وہ حملہ کے لیے تیار ہو گئے اور مسلمانوں کو گھیر کر قتل کر ڈالا،
تفصیل الرحیق میں دیکھیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4917