🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر مجاہد خلوص نیت سے جہاد میں حصہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر مجاہد خلوص نیت سے جہاد میں حصہ لیتا ہے،
غنیمت اس کا مطلوب و مقصود نہیں ہوتی،
لیکن وہ صحیح سالم واپس آ جاتا ہے اور اسے غنیمت بھی مل جاتی ہے،
تو مجاہد کے لیے جو تین انعامات ہیں،
سلامتی،
غنیمت اور آخرت کا اجروثواب،
ان میں سے دو انعامات وہ حاصل کر لیتا ہے اور صرف تیسرا باقی رہ جاتا ہے،
لیکن اگر وہ شہادت کے مرتبہ پر فائز ہو جاتا ہے،
یا غنیمت سے محروم ہو جاتا ہے،
تو اس اصول کے مطابق کہ اجر بقدر مشقت و تکلیف ہے،
اس کے اجروثواب میں اضافہ ہو جاتا ہے اور یہ کھلی حقیقت ہے کہ جو بچ نہ سکا،
یا اسے غنیمت نہ ملی اس کی مشقت و کلفت اس سے زائد ہے،
جو بچ گیا اور غنیمت بھی حاصل کر لی،
مثلا اہل بدر کو اگر غنیمت حاصل نہ ہوتی تو ان کا اجروثواب اس سے بھی زائد ہو جاتا جو انہیں اب حاصل ہے،
اس لیے اس حدیث سے یہ ثابت نہیں ہو سکتا کہ اہل اُحد کا درجہ اہل بدر سے بلند ہونا چاہیے،
کیونکہ ان میں سے بہت سے شہید ہو گئے اور باقی رہنے والوں کو غنیمت نہیں ملی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4925