🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: نفاق کی دو صورتیں ہیں، نفاق اعتقادی اور نفاق عملی، جو انسان جہاد میں حصہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
نفاق کی دو صورتیں ہیں،
نفاق اعتقادی اور نفاق عملی،
جو انسان جہاد میں حصہ نہیں لیتا اور نہ اس کے دل میں کبھی اس کی خواہش پیدا ہوئی،
تو وہ منافقوں والا رویہ اختیار کرتا ہے،
جو حیلوں بہانوں سے پیچھے رہ جاتے تھے اور اس کا تعلق صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے نہیں ہے،
ہر دور میں یہ بات ہے،
آپ کے دور کے ساتھ خاص نفاق اعتقادی ہے،
نفاق عملی ہر دور میں رہا ہے اور آج بھی موجود ہے،
بلکہ بکثرت موجود ہے،
اس لیے ہر مسلمان کے دل میں حقیقی جہاد کے لیے آرزو اور تڑپ ہونی چاہیے اور جہاد کلمۃ اللہ کی سربلندی کا نام ہے،
محض غیرت و حمیت کا نام نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4931