🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: الفتان: اگر ف پر پیش ہوتو رفاتن کی جمع ہوگا اور اگرف پر زبر ہوتو...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
الفتان:
اگر ف پر پیش ہوتو رفاتن کی جمع ہوگا اور اگرف پر زبر ہوتو یہ مبالغہ کا صیغہ ہوگا۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے سرحد پر پہرہ دینے کی فضیلت نمایاں ہو رہی ہے،
کیونکہ مرنے کے بعد مرنے والے کے عمل منقطع ہو جاتے ہیں لیکن جو سرحد پر پہرہ دیتے ہوئے فوت ہوتا ہے،
اس کے عمل جاری رہتے ہیں،
اور یہ ایک ایسا امتیاز ہے،
جس میں اور کوئی شریک نہیں ہے،
اس لیے بعض روایات میں یہ صراحت موجود ہے کہ سرحد پر پہرہ دینے والے کے سوا ہر شخص کا عمل موت سے منقطع ہو جاتا ہے،
لیکن سرحدی محافظ کا عمل قیامت تک بڑھتا رہتا ہے،
گویا یہ عمل اس کے لیے صدقہ جاریہ بنتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4938