شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: هوام، هامة کی جمع ہے، زہریلے کیڑے۔ فوائد ومسائل: اس حدیث نے ہمیں آداب سفر...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
هوام،
هامة کی جمع ہے،
زہریلے کیڑے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث نے ہمیں آداب سفر سکھائے ہیں،
کہ جب جانور پر سفر کرو،
تو ان کے کھانے پینے کا لحاظ رکھو،
اگر سرسبز و شاداب علاقہ کا سفر ہو،
تو جانور کو زیادہ دوڑانا نہیں چاہیے اور اس کو چرنے چگنے کا موقعہ دینا چاہیے،
لیکن اگر قحط سالی کا موسم ہو،
راستہ میں چارا نہ ہو،
تو پھر سفر میں تیز رفتاری اختیار کر کے جلد اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کی کوشش کرنا چاہیے،
تاکہ وہاں جا کر ان کو چارا مہیا کیا جا سکے،
اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں سے کام لینے کے آداب بتائے ہیں،
آج اس کے امتی ڈرائیوروں کے کھانے پینے اور آرام و سہولت کا لحاظ نہیں رکھتے۔
نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،
رات کو جب پڑاؤ کرنا،
تو راستہ کے درمیان پڑاؤ نہیں کرنا چاہیے،
کیونکہ ممکن ہے،
کچھ اور لوگ سفر کر رہے ہوں اور انہیں یہاں سے گزرنا پڑے اور انہیں راستہ کی تنگی سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا اور راستہ اگر خالی ہو تو رات کو حشرات الارض اپنی بلوں سے نکل کر راستہ میں آ جاتے ہیں،
اس لیے راستہ میں پڑاؤ کرنے سے ان کے ڈسنے کا بھی احتمال ہوتا ہے،
اس لیے رات کو راستہ سے ہٹ کر پڑاؤ کرنا چاہیے،
اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے،
راستہ میں گاڑیوں کا کھڑا کرنا درست نہیں ہے،
کیونکہ اس سے گزرنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے،
اس لیے ٹریفک کے اصول کی پابندی ضروری ہے،
تاکہ کسی کو تکلیف نہ ہو اور سڑکوں کو بلاک کرنا،
اس طرح گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ جو مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی،
جائز نہیں ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4959