🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، اصل مقصد رات یا دن کو داخل ہونے سے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
اصل مقصد رات یا دن کو داخل ہونے سے روکنا نہیں ہے،
بلکہ اصل مقصد یہ ہے،
طویل سفر کے بعد جبکہ عورت کو خاوند کی آمد کا علم نہ ہو،
اچانک گھر نہیں آنا چاہیے،
کیونکہ عورت خاوند کے گھر میں نہ ہونے سے زیب و زینت کرنے سے کنارہ کش ہوتی ہے،
پراگندہ حالت میں کام کاج کے کپڑوں میں ملبوس ہوتی ہے،
اسی حالت میں دیکھ کر بعض دفعہ خاوند کے دل میں نفرت پیدا ہو سکتی ہے،
اس لیے اگر خاوند کی آمد کے بارے میں علم ہو،
یا سفر میں زیادہ وقت نہ لگا ہو تو پھر خاوند کسی وقت بھی آ سکتا ہے،
لیکن آج تو عورتیں دینی آداب کے برعکس خاوند کی غیر حاضری میں خوب بن ٹھن کر رہتی ہیں،
کسی دن ہار سنگار سے غافل نہیں ہوتیں،
اس لیے صرف بدنامی کا سبب ہی روکنے کا باعث ہو سکتا ہے،
کہ خواہ مخواہ بدظنی کا شکار ہو کر اچانک گھر نہیں آنا چاہیے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4964