شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اگر انسان تیر سے شکار کھیلتا ہے اور شکار تیر کھانے کے بعد غائب ہو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اگر انسان تیر سے شکار کھیلتا ہے اور شکار تیر کھانے کے بعد غائب ہو جاتا ہے اور اس میں اس کے تیر کے سوا کوئی نشان نہیں ہے اور شکاری نے اس کا پیچھا کیا ہے،
بیٹھ نہیں گیا،
تو امام ابو حنیفہ کے نزدیک اس کا کھانا جائز ہے،
امام احمد کا مشہور قول یہی ہے،
شافعیہ کے نزدیک جائز نہیں ہے اور امام مالک کا ایک قول ہے جائز ہے اور دوسرا قول یہ ہے،
اگر رات گزر جائے تو جائز نہیں وگرنہ جائز ہے اور غرق ہونے کی صورت میں چونکہ یہ احتمال ہے کہ وہ ڈوبنے سے مرا اس لیے جائز نہیں ہے،
جس سے معلوم ہوتا ہے،
اگر کہیں دو سبب جمع ہو جائیں،
ایک سے اباحت ثابت ہو اور دوسرے سے حرمت،
تو حکم حرمت والے سبب کے مطابق لگایا جائے گا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4981