🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) عير: اونٹوں کاغلہ لانےوالا قافلہ۔ (2) جراب: چمڑے کا تھیلا۔ (3) نمصها: ہم اسےچوستےتھے۔...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
عير:
اونٹوں کاغلہ لانےوالا قافلہ۔
(2)
جراب:
چمڑے کا تھیلا۔
(3)
نمصها:
ہم اسےچوستےتھے۔
(4)
الخبط:
لنگ،
کیکرکے پتے۔
(5)
كثيب:
ریت کا تودہ یا پہاڑی،
عنبر مچھلی جس کو آج کل وھیل(whale)
یا یال کہتے ہیں،
چونکہ اس کی انتڑیوں سے عنبر خوشبو نکلتی ہے،
اس کو عنبر کا نام دے دیا جاتا ہے اور یہ بڑی مچھلیوں میں سے ہے اور اس کا وزن 54 کلو گرام سے لےکر136000 کلو گرام تک ہوتا ہے۔
(6)
وقب:
آنکھ کا گڑھا،
جہاں اس کی آنکھ کا ڈھیلا ہوتا ہے۔
(7)
قلال:
قلة کی جمع ہے،
بڑامٹکا۔
(8)
فدر:
فدرة کی جمع ہے،
قطعہ،
ٹکڑا۔
(9)
قدر:
مقدار،
برابر۔
(10)
شائق،
وشيقة کی جمع ہے،
ا بلا ہوا گوشت۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4998