شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ گھوڑے کا گوشت حلال ہے، جمہور سلف و...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ گھوڑے کا گوشت حلال ہے،
جمہور سلف و خلف کا یہی نظریہ ہے،
علقمہ،
اسود،
نخعی،
حماد بن سلیمان اور صاحبین کا بھی یہی قول ہے اور امام مالک اور امام ابوحنیفہ کے نزدیک مکروہ ہے،
بعض کے بقول امام ابوحنیفہ کے نزدیک مکروہ تحریمی ہے اور بعض کے نزدیک مکروہ تنزیہی،
سعیدی صاحب نے ائمہ احناف کے اقوال نقل کرنے کے بعد آخر میں لکھا ہے،
”اس باب میں جو احادیث صحیحہ وارد ہیں،
وہ سب گھوڑے کی حلت میں نصوص صریحہ ہیں اور قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کی صراحت کے بعد پھر کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہے۔
“ (شرح صحیح مسلم،
ج 6،
ص 105)
۔
اس سے پہلے لکھا ہے،
قرآن مجید اور احادیث کی روشنی میں گھوڑے کا گوشت کھانا بلا کراہت جائز ہے،
وجہ استدلال یہ ہے کہ گھوڑا پاک اور طیب جانور ہے،
اس بنا پر فقہائے احناف نے بھی گھوڑے کا جوٹھا پاک قرار دیا ہے،
(ص 104،
ج 6)
۔
علامہ تقی نے لکھا ہے،
امام ابوحنیفہ نے گھوڑے کو اس کے احترام اور آلات جہاد میں سے ہونے کے باعث مکروہ قرار دیا ہے،
(تکملہ ج 3،
ص 529)
۔
اور اب صورتحال یہ ہے کہ جدید اسلحہ کے سبب اب اس کو مرکزی اہمیت حاصل نہیں ہے،
اس لیے یہ سبب اگر اس کو سبب مان لیا جائے تو ختم ہو چکا ہے،
کہ بقول امام حصفکی امام صاحب نے اپنی موت سے تین دن قبل،
حرمت کے قول سے رجوع کر لیا تھا۔
(تکملہ ج 3 ص 525۔
درمختار علی حاشیہ رد المختار ج 5 ص 265)

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5022