شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: علامہ دمیری نے حیات الحیوان (ابکری ج 2 ص 68) میں لکھا ہے، ’’ضب‘‘ گوہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
علامہ دمیری نے حیات الحیوان (ابکری ج 2 ص 68)
میں لکھا ہے،
”ضب“ گوہ جنگل کا ایک مشہور جانور ہے،
جو کبھی پانی کی گھاٹ پر نہیں جاتا،
اس لیے عربوں کا محاورہ ہے،
میں اس کام کو اس وقت تک نہیں کروں گا جب تک ضب پانی پر نہ جائے،
ابن خالد نے لکھا ہے،
ضب پانی نہیں پیتی۔
ضب کا معنی بعض نے سانڈہ کیا ہے۔
جمہور فقہاء امام مالک،
امام شافعی،
امام احمد وغیرہم کے نزدیک احادیث کی روشنی میں ضب کا کھانا جائز ہے اور بقول امام طحاوی امام ابو حنیفہ اور صاحبین کے نزدیک یہ مکروہ تنزیہی ہے،
لیکن کتاب الآثار میں امام محمد کے قول سے کراہت تحریمی ثابت ہوتی ہے اور امام نووی لکھتے ہیں،
مسلمانوں کے ضب کے حلال ہونے پر اتفاق ہے،
البتہ امام ابو حنیفہ کے اصحاب سے کراہت منقول ہے،
علامہ تقی نے لکھا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کے کھانے سے کراہت کا اظہار کرنا،
اس کے مکروہ ہونے کی دلیل ہے،
ابو حنیفہ کا یہی قول ہے۔
(تکملہ ج 3 ص 528)
۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5031