🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
264۔ اردو حاشیہ : ➊ امام ابوداؤد رحمہ اللہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ حرف «أو» ہی صحیح روایت...
264۔ اردو حاشیہ:
➊ امام ابوداؤد رحمہ اللہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ حرف «أو» ہی صحیح روایت ہے اور اس میں اختیار دیا گیا ہے کہ ایک دینار دے یا آدھا اور اس کے بالمقابل دیگر روایات جس میں کچھ تفصیل ہے یا صرف آدھے دینار کا ذکر ہے وہ اس حدیث کے پائے کی نہیں ہیں۔ معلوم رہے کہ دینار ہمارے موجودہ معیار کے مطابق سوا چار گرام سے کچھ زیادہ سونے کا ہوتا تھا۔
➋ ان مخصوص ایام میں جنسی عمل حرام ہے، اگر ہو جائے تو صدقہ دینا چاہیے قاعدہ ہے کہ «إِنَّ الحَسَنـٰتِ يُذهِبنَ السَّيِّـٔاتِ» ” نیکیاں گناہوں کا ازالہ کر دیتی ہیں۔“ [هود: 214]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 264