🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے، اگر کسی کو قتل کرنے کی یا کسی جانور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
اگر کسی کو قتل کرنے کی یا کسی جانور کو ذبح کرنے کی ضرورت ہو،
تو اس کے لیے ایسا اسلوب یا انداز اور طریقہ اختیار کرنا چاہیے،
جس سے بلاوجہ اور بلا ضرورت مقتول یا ذبیحہ کو تکلیف نہ ہو،
ذبح کے لیے شفرة چھری کو تیز کرنا چاہیے اور اس کو تیزی اور طاقت سے استعمال کرنا چاہیے اور اس کے سامنے چھری تیز نہیں کرنی چاہیے اور اس کو آرام سے ذبح کرنے کی جگہ پر لے جانا چاہیے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5055