🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
266۔ اردو حاشیہ : یہ دونوں روایات ضعیف ہیں، البتہ سنن ابی داود حدیث : [264] صحیح ہے، جس...
266۔ اردو حاشیہ:
یہ دونوں روایات ضعیف ہیں، البتہ سنن ابی داود حدیث: [264] صحیح ہے، جس میں دینار یا نصف دینار صدقہ کرنے کا حکم ہے، قطع نظر اس سے کہ اس نے ابتدائے حیض میں صحبت کی ہے یا درمیان یا آخر میں۔ البتہ تخییر «(أو)» کی وجہ کفارہ ادا کرنے والے کی مالی استطاعت ہو سکتی ہے، کم حیثیت والا نصف دینار اور زیادہ حیثیت والا پورا دینار صدقہ کرے۔ ایک دینار کا وزن کم و بیش ساڑھے چار ماشہ سونا ہے جو جدید اعشاری نظام کے مطابق 4 گرام 374 ملی گرام ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 266