🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ جذعة: احناف اور حنابلہ کے نزدیک جذعہ چھ ماہ کا بکرا یا چھترا ہے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
جذعة:
احناف اور حنابلہ کے نزدیک جذعہ چھ ماہ کا بکرا یا چھترا ہے اور شوافع کے نزدیک جو سال کا ہو اور بقول امام نووی وهو الاشهر عند اهل السنة وغيرهم،
اہل سنت اور دوسروں کے ہاں یہی مشہور ہے۔
اور مسنه،
مثنی کو کہتے ہیں،
جس کے سامنے کے دانت گرگئے ہوں،
احناف کے نزدیک ایک سال کا بکرا مثنی ہو جاتا ہے،
اس لیے وہ مسنه کا معنی ایک سال کا کرتے ہیں،
حالانکہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ایک سال کے بعد اس کے سامنے کے دانت گر جائیں،
جب کہ قربانی کے لیے مثنی کا ہونا ضروری ہے۔
2۔
دنبہ،
چھترا،
مینڈھا،
ائمہ اربعہ کے نزدیک جذعہ بھی ہو تو قربانی کیا جا سکتا ہے،
کیونکہ بعض روایات میں ہے،
جذعہ،
دنبہ،
چھترا،
بہترین قربانی ہے اور مُسنه کے نہ ملنے کی قید استحباب کے لیے ہے،
لیکن شوافع کے نزدیک دنبہ،
چھترا،
بکرا،
جذعہ ایک سال کی عمر میں ہو گا اور احناف کے نزدیک بکرا اور دنبہ،
چھترا چھ ماہ کا ہو تو جَذَعه ہو گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5082