🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: الدافة: شہر میں آنے والی بادیہ نشین جماعت۔ فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
الدافة:
شہر میں آنے والی بادیہ نشین جماعت۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے ممانعت کا حکم قانونی حکم نہیں تھا،
یہ تو محض ایک وقتی اور عارضی ضرورت کے تحت اس مصلحت کی خاطر تھا کہ باہر سے آنے والے ضرورتمندوں کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے،
اس لیے آپ نے صحابہ کرام کے اس سوال پر کہ ہم قربانیوں سے مشکیں بناتے تھے اور چربی پگھلاتے تھے،
تعجب کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا،
”ما ذاك“ اب اس میں کیا حرج ہے یا پھر کیا ہوا،
اس لیے یہاں نسخ کا سوال نہیں ہے،
کیونکہ یہ فقہی یا قانونی حکم نہیں تھا،
ایک وقتی مصلحت کا تقاضا تھا اور اب بھی یہ مصلحت ہو،
کسی علاقہ یا شہر اور بستی میں قربانیوں کی تعداد کم ہو اور محتاج و ضرورت مند زیادہ ہوں،
تو اب بھی لوگوں کا اخلاقی فرض یہی ہو گا کہ زیادہ سے زیادہ گوشت صدقہ کیا جائے،
جمہور کے نزدیک صدقہ کرنے کا حکم استحبابی ہے،
جیسا کہ کھانے کا حکم استحبابی ہے،
اگرچہ بعض ائمہ کے نزدیک قربانی کے گوشت کا کچھ حصہ صدقہ کرنا فرض ہے اور کھانا بھی فرض ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5103