🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے رافضہ، شیعہ اور امامیہ کی تردید ہوتی ہے، جو یہ دعویٰ کرتے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے رافضہ،
شیعہ اور امامیہ کی تردید ہوتی ہے،
جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ باتیں صرف حضرت علی کو اپنا وصی بنا کر فرمائیں تھیں،
کسی اور کو ان سے آگاہ نہیں فرمایا،
جبکہ خود حضرت علی رضی اللہ عنہ اعلانیہ،
کھلے طور پر اس کا اظہار کر رہے ہیں،
کہ آپ نے ہمیں دوسروں سے الگ کچھ احکام نہیں بتائے اور والدین پر لعنت بھیجنے سے مراد ان کو صراحتا سب و شتم کرنا یا دوسروں کے والدین کو گالی گلوچ دے کر اپنے والدین کو جوابا گالی گلوچ کروانا ہے اور غیراللہ کے لیے ذبح کرنے سے مراد کسی بھی شخص کا بت،
کسی نبی یا رسول یا کعبہ کے نام سے ذبح کرنا ہے،
مسلمان کرے یا یہودی و عیسائی،
یہ فعل حرام ہے اور یہ ذبیحہ حلال نہیں ہے،
اگر اس کی تعظیم و توقیر کے لیے کیا ہے،
یا اس کی بندگی تقرب و خوشنودی کے لیے کیا ہے،
تو یہ کفر ہے،
اگر یہ حرکت کرنے والا مسلمان ہے،
تو وہ مرتد ہو گا،
(شرح نووی)
علامہ علاؤ الدین حصفکی نے لکھا ہے،
امیر یا کسی بڑے آدمی کے آنے پر جانور ذبح کرنا حرام ہے،
کیونکہ یہ بھی اهلال لغيرالله ہے،
خواہ اس پر اللہ ہی کا نام لیا جائے (کیونکہ اس سے اس کا تقرب و خوشنودی مقصود ہوتی ہے) (ردالمختار،
علی ھامش رد مختار ج 5 ص 270)
آج کل لوگ مزاروں پر،
ان کو نفع و نقصان کا مالک سمجھ کر،
کہ وہ اس کو کسی مصیبت سے نجات دلا سکتے ہیں،
یا اس کا کوئی کام کر سکتے ہیں،
مثلا اولاد،
کاروبار میں برکت،
تو یہ تعظیم و توقیر عبادت ہے اور یہ صورت کفر ہے،
جب کہ علامہ شامی نے لکھا ہے،
کسی انسان کا تقرب بطور عبادت حاصل کرنا کفر ہے،
(رد مختار،
ج 5،
ص 270۔
مطبوعہ استنبول)
اور کسی امیر کبیر،
صدر و وزیراعظم کی آمد پر جانور ذبح کرنا،
اگر ان کی مہمان نوازی،
اور تواضع کے لیے ہو،
تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے،
لیکن اگر اس کو یہ دکھلانا مطلوب ہو،
میں آپ کی خاطر یہ قربان کر رہا ہوں اور یہ محض آپ کی تعظیم کے لیے ہے،
تو پھر علامہ شامی،
یہ ذبیحہ حرام ہو گا۔
علامہ سعیدی نے خود تسلیم کیا ہے،
اس باب کی حدیث اور فقہاء کی عبارات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی بزرگ کی تعظیم کی خاطر کسی جانور کو ذبح کرے تو وہ ذبیحہ حرام ہو گا تاہم یہ کفر نہیں ہے،
کفر اس وقت ہو گا،
جب وہ اس بزرگ کی تعظیم بطور عبادت کرے۔
(شرح صحیح مسلم،
ج 6،
ص 178)
۔
مزاروں پر جا کر ان کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے والوں یا سجدہ کرنے والوں کو کیا کہا جائے گا،
یا ان کے لیے نذر ماننے والوں کو کیا کہیں گے،
ان چیزوں کا ایصال ثواب سے کیا تعلق ہے،
صدقہ کرنے کے لیے مزار پر تو جانے کی ضرورت نہیں ہے،
کیا کبھی کسی نے والدین کے لیے صدقہ کرنے کے لیے بھی ان کی قبروں کا رخ کیا ہے،
کہ وہاں جا کر جانور ذبح کریں یا رقم تقسیم کریں،
آوی محدثا کا معنی کسی بدعتی یا فسادی کی توقیر و تعظیم کرنا یا انہیں تحفظ و پناہ دینا،
تفصیل کتاب الحج میں گزر چکی ہے،
غير منار الارض،
کا مقصد دوسرے کی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے حد بندی کرنے والی علامات یا نشانیوں کو تبدیل کرنا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5124