شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یہ عورت امیمہ بنت نعمان بن شراحیل تھی، جو انتہائی خوبرو تھی اور اپنے چچا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہ عورت امیمہ بنت نعمان بن شراحیل تھی،
جو انتہائی خوبرو تھی اور اپنے چچا زاد خاوند کی موت دیکھ چکی تھی،
اس کے باپ نعمان بن شراحیل نے خود پیشکش کی تھی کہ آپ میری بیٹی سے جو ”أجمل أيم فی العرب" عرب کی سب سے زیادہ خوبصورت بیوہ ہے،
شادی کر لیں،
کیونکہ وہ خود بھی اس کی خواہشمند ہے،
آپ نے اس کی پیشکش قبول کر لی اور اس کے کہنے پر حضرت ابواسید رضی اللہ عنہ کو اس کے لانے کا انتظام کرنے کا حکم دیا،
وہ خود ہی اس کے لیے تیار ہوگئے اور اسے لے آئے،
چونکہ وہ انتہائی خوبصورت تھی،
اس لیے ناز و نخرے کی بنا پر اس کا دماغ بہت اونچا تھا۔
بخاری شریف کی روایت کے مطابق جب آپ نے اسے اپنے پاس آنے کے لیے کہا تو اس نے اپنی بددماغی سے کہا،
کیا کبھی رانی بھی عام آدمی کے پاس آئی ہے تو آپ نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ فرماتے ہوئے اس کو تسلی و تشفی دینے کے لیے،
اس پر شفقت کا ہاتھ رکھنا چاہا تو اس نے یہ کلمات کہہ ڈالے اور اس حدیث میں جو یہ الفاظ ہیں،
وہ آپ کو منگنی کا پیغام دینے آئے تھے تو اس کا مقصد یہ ہے کہ اس کا باپ آپ سے شادی کی خواہش کا اظہار کر چکا تھا،
وہی اسے بتانا چاہتے تھے،
کیونکہ دوسری روایات سے ثابت ہوتا ہے،
آپ اس کے باپ کے کہنے پر اس سے شادی کر چکے تھے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے خلوت کی اور اس پر شفقت کا ہاتھ رکھنا چاہا،
لیکن جب اس نے آپ سے اللہ کی پناہ چاہی تو آپ نے اسے طلاق دے دی اور حضرت اسید رضی اللہ عنہ کو فرمایا:
”اسے رازقی کپڑوں کو جوڑا دے کر اس کے گھر والوں کے پاس پہنچا دو۔
“ اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی استعمال شدہ اشیاء سے تبرک حاصل کیا جا سکتا ہے،
جس چیز کو آپ نے چھوا ہو،
جس کپڑے کو آپ نے پہنا ہو،
جس برتن سے آپ نے پانی پیا ہو،
اس پر اجماع ہے،
لیکن اس پر دوسرے حقیقی یا فرضی اولیاء اور صلحاء کو قیاس کرنا درست نہیں ہے،
اگر ایسا ہوتا تو صحابہ کرام کم از کم شیخین کی متروکہ اشیاء سے تبرک حاصل کرتے یا تابعین صحابہ کرام کے آثار سے تبرک حاصل کرتے،
اس قیاس نے شرک و بدعت کا دروازہ کھولا ہے اور لوگ اشیاء کے مزارات پر طرح طرح کے شرکیہ اور بدعی کام کرتے نظر آتے ہیں۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5236