🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: دودھ اور شراب بطور امتحان آپﷺ کو پیش کیے گئے اور آپ اللہ کی توفیق...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
دودھ اور شراب بطور امتحان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کیے گئے اور آپ اللہ کی توفیق سے اس امتحان میں کامیاب ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پر دودھ کو ترجیح دی،
جس پر انسان اپنی زندگی کا آغاز کرتا ہے اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم امتحان میں ناکام ہوتے تو شراب جو انسان کو ذکر الٰہی سے روکتی ہے،
نماز سے غافل کرتی ہے اور انسانوں میں باہمی عداوت و بغض کو جنم دیتی ہے،
پی لیتے تو آپ کی امت بھی اس کی رسیا ہوتی اور راہ راست سے بھٹک جاتی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5241