🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث میں آپ نے مختلف اشیاء کے بارے میں ایسی ہدایات دی ہیں کہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں آپ نے مختلف اشیاء کے بارے میں ایسی ہدایات دی ہیں کہ اگر انسان ان کی پابندی کرے تو بہت سے دینی اور دنیوی مفاسد سے محفوظ رہتا ہے،
لیکن بخاری شریف میں ہر فعل کے ساتھ بسم اللہ پڑھنے کا ذکر ہے کہ ”چراغ بسم اللہ پڑھ کر بجھاؤ،
دروازہ بسم اللہ پڑھ کر بند کرو،
برتن بسم اللہ پڑھ کر ڈھانپو،
مشکیزے کا بسم اللہ پڑھ کر منہ باندھو۔
“ گویا دینی اور دنیوی مفاسد اور خرابیوں سے بچنے کے لیے اللہ کے نام کی پناہ لی گئی ہے،
جو انسان ان کی پابندی نہیں کرتا،
وہ دنیوی طور پر بھی نقصان اٹھاتا ہے،
مثلاً کھلے دروازے سے کوئی ناپسندیدہ آدمی یا جانور داخل ہو کر نقصان پہنچا سکتا ہے،
کھلے برتن پر کوئی گندگی یا نجاست گر سکتی ہے،
کوئی نقصان دہ کیڑا،
سانپ،
بچھو،
چھپکلی وغیرہ گر سکتی ہے،
جلتا چراغ گر کر گھر کو جلا سکتا ہے،
جیسا کہ بعض دفعہ سوئی گیس کھلا چھوڑا گیا،
رات کو وہ کس وقت آنا بند ہوا،
پھر دوبارہ آ گیا تو کمرے میں سونے والے،
اس کی بدبو پھیلنے سے مر گئے،
اس طرح رات بھر بجلی کا بلاوجہ جلنا اسراف و تبذیر کا باعث بنتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5249