🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے، جب انسان کھاتے پیتے وقت اللہ کا نام نہیں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
جب انسان کھاتے پیتے وقت اللہ کا نام نہیں لیتا تو شیطان بھی ساتھ شریک ہو جاتا ہے اور وہ حقیقتا کھانا کھاتا ہے،
جمہور علماء سلف ہوں یا خلف،
متکلم ہوں یا فقیہ و محدث،
سب کا نظریہ یہی ہے کہ شیطان کھانا کھاتا ہے،
اس تاویل کی ضرورت نہیں ہے کہ اس سے کھانے کی برکت ختم ہونا مراد ہے،
اسی طرح جب انسان گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کو یاد نہیں کرتا،
گھر میں داخل ہونے کی دعا نہیں پڑھتا تو شیطان اس کے ساتھ گھر میں داخل ہو جاتا ہے اور بچوں اور بڑوں کو ڈراتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5262