🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انسان کے لیے دائیں ہاتھ سے کھانا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انسان کے لیے دائیں ہاتھ سے کھانا اور دائیں ہاتھ سے پینا لازم ہے اور بائیں ہاتھ سے کھانا پینا شیطانی کام ہے،
اس لیے جائز نہیں ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر معاملہ میں دائیں ہاتھ سے آغاز فرماتے تھے،
ہر کام میں تیامن کو پسند فرماتے،
جو یمین اور برکت پر دلالت کرتا ہے اور اس سے یہ بھی معلوم ہوتا،
فاسق اور فاجر لوگوں کی عادات و خصائل سے بچنا ضروری ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5265