🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بُسر بن راعی اشجعی کو بائیں ہاتھ سے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بُسر بن راعی اشجعی کو بائیں ہاتھ سے کھاتے دیکھ کر فرمایا،
اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ،
لیکن چونکہ آپ نے قرائن سے محسوس کر لیا کہ اس کا یہ کہنا یہ میرے بس میں نہیں یہ محض بہانہ سازی ہے،
اس لیے دعا فرمائی کہ تو اس ہاتھ سے کام نہ لے سکے،
اس سے معلوم ہوا اگر کوئی خلاف شریعت بات سے ٹوکے اور شریعت کے مطابق کام کرنے کی تلقین کرے تو اس کو تکبر سے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے،
یا اس ہدایت کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے،
کہیں ایسا نہ ہو،
اللہ تعالیٰ فورا مواخذہ کر لے اور اپنی کسی نعمت سے محروم کر دے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5268