🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: انسان جب کھانا کھاتا ہے تو اس کا کچھ حصہ انسان کے ہاتھوں، انگلیوں اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
انسان جب کھانا کھاتا ہے تو اس کا کچھ حصہ انسان کے ہاتھوں،
انگلیوں اور برتن کے ساتھ لگ جاتا ہے اور انسان اس سے بے خبر ہے کہ کھانے کے کس حصہ میں برکت ہے،
اس لیے آپ نے ہاتھ اور برتن کو چاٹنے اور اچھی طرح صاف کرنے کے بعد ان کو دھونے اور صاف کرنے کی ترغیب دی اور انسان کے منہ کے لعاب سے جس اچھے طریقہ سے انگلیاں صاف ہوتی ہیں،
ٹشو پیپر سے اس طرح صفائی حاصل نہیں ہوتی،
نیز اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ کھانے کے کسی معمولی سے جز کو بھی ضائع نہیں کرنا چاہیے،
لیکن آج ہم غیروں کی تقلید میں اسلام کے اس سنہری اصول پر عمل کرنے کی بجائے ٹشو پیپروں کو بطور فیشن استعمال کرتے ہیں اور انگلیوں اور برتن کو صاف کرنا گنوار پن اور حرص و بخل تصور کرتے ہیں اور اپنی انگلی اپنے کسی عزیز بیوی بچوں کو بھی چٹا سکتا ہے،
کیونکہ وہ اس کو ناپسند نہیں کریں گے اور انہیں اس اصول کا بھی پتہ چل جائے گا اور بقول بعض یہاں او تنويع کے لیے یعنی یہ کر لو یا نہ کرو،
نہیں ہے بلکہ شک کے لیے ہے کہ آپ نے یہ لفظ کہا یا یہ لفظ بولا،
اس صورت میں معنی ہو گا،
اپنے منہ کو چٹوائے،
دونوں لفظوں کا مقصد ایک ہی ہو گا کہ وہ خود چاٹے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5294