🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جب انسان کھانا شروع کر دیتا ہے تو اس کا اکثر حصہ اس کے پیٹ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جب انسان کھانا شروع کر دیتا ہے تو اس کا اکثر حصہ اس کے پیٹ میں چلا جاتا ہے،
کچھ برتن کو لگ جاتا ہے،
کچھ انگلیوں کو لگ جاتا ہے،
بعض دفعہ کچھ برتن میں رہ جاتا ہے اور کوئی لقمہ گر جاتا ہے،
اب انسان کو معلوم نہیں ہے،
کھانے کے ان سب اجزاء میں سے کون سا حصہ یا جز اس کے لیے خیر و برکت اور سیری کا باعث ہے اور اس کے لیے وقت و طاقت کا سبب ہے،
اس لیے اسے ان تمام اجزاء کو استعمال کرنا چاہیے،
کوئی حصہ چھوڑنا نہیں چاہیے،
حتی کہ گرنے والا لقمہ بھی اسی طرح گرے پڑے نہیں رہنا دینا چاہیے اور اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے برتن میں اتنا ہی کھانا ڈالنا چاہیے جتنا کھانا ہو۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5301