شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان کو اپنے ساتھیوں کا لحاظ رکھنا چاہیے،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان کو اپنے ساتھیوں کا لحاظ رکھنا چاہیے،
وہ ان کو بھوکا محسوس کرے اور اس کے پاس گنجائش ہو تو اس کو ان کی بھوک مٹانے کا انتظام کرنا چاہیے اور اتنے ہی ساتھیوں کو دعوت دینا چاہیے،
جن کا آسانی کے ساتھ انتظام کر سکے،
تاکہ بعد میں رسوائی نہ ہو،
اس لیے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی سلیقہ شعار بیوی نے اپنے خاوند کو تلقین کی کہ زیادہ ساتھیوں کو دعوت دے کر مجھے ذلیل و رسوا نہ کرنا،
حضرت جابر نے اس کی بات پر عمل کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے کی مقدار سے آگاہ کر کے دو تین ساتھیوں کے ساتھ آنے کی دعوت دی،
لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا،
اس لیے آپ نے تمام موجود ساتھیوں کو دعوت کے لیے چلنے کے لیے کہا اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ کو کہا،
میرے آنے تک روٹیاں نہ تیار کرنا اور نہ ہانڈی اتارنا،
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بشری تقاضوں کے مطابق ایک ہزار ساتھیوں کو دیکھ کر پریشان ہو گئے،
بیوی کو جا کر صورت حال سے آگاہ کیا،
اس نے کہا یہ سب کچھ تیرا کیا دھرا ہے،
اب سزا بھگتو،
ذلیل و خوار ہو،
انہوں نے کہا،
میں نے تو تیری بات پر عمل کرتے ہوئے،
آپ کو کھانے کی مقدار بتا دی تھی اور دو تین ساتھیوں کے ساتھ آنے کے لیے کہا تھا تو اس نے کہا تو پھر ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے،
اس طرح اس نے میری پریشانی دور کر دی اور آپ کے لعاب دہن کی برکت اور دعا کے نتیجہ میں چند افراد کا کھانا ایک ہزار کے لیے کافی ہو گیا اور پھر بھی ختم نہ ہوا بلکہ سارا ہی بچ رہا اور اس سے ایک طرف کھانے میں اضافے کے معجزے کا اظہار ہوا تو دوسری طرف حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی بیوی کی عقل مندی اور اللہ کے رسول پر یقین و اعتماد کا بھی اظہار ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے ساتھیوں سے محبت کا بھی پتہ چلا کہ آپ نے ان کو بھوکے چھوڑ کر خود کھا لینا گوارا نہ فرمایا،
اللہ تعالیٰ سے دعا فرما کر سب کو کھلایا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5315